وزیراعظم

تین سال میں صنعتوں کی شرح نمو میں 18فیصد اضافہ ہوا،وزیراعظم

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ زر مبادلہ کے ذخائر تین سال پہلے 16.4 ارب تھے جو اب بڑھ کر 27 ارب ڈالر ہو چکے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ تین سال میں صنعتوں کی شرح نمو میں 18فیصد اضافہ ہوا۔

پاکستان سے ہر سال 10 ارب ڈالر چوری ہو کر کالیدھن کی صورت میں باہر منتقل ہوتا رہا، قومی احتساب بیورو (نیب) نے ہماری حکومت سے پہلے 18 سال میں 90 ارب روپے ریکور کیے تھے، گزشتہ 3سال میں نیب 519 ارب روپے ریکور کر چکا ہے۔