وزیراعظم 163

تیغرائی فورسزکی ادیس ابابا کی جانب پیش قدمی،قربانی دینے کا وقت آگیا:وزیراعظم

ادیس ابابا(ر پورٹنگ آن لائن)ایتھوپیا کے وزیراعظم ابی احمد نے ہفتے کے روزعوام کے نام خط میں ملک کو بچانے کے لیے قربانی دینے کی اپیل کی ہے جبکہ تیغرائی کے جنگجوں نے دارالحکومت ادیس ابابا کی جانب پیش قدمی جاری رکھی ہوئی ہے اور اس پرحملے کی دھمکی دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ابی احمد نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ملک بچانے کے لیے قربانی تو دینا ہوگی لیکن یہ قربانی ایتھوپیا کو بچا لے گی۔یہ ایک مشکل وقت ہے،ایسے ہی وقت میں ہیرو پیدا ہوتے ہیں۔حکومت کی مواصلاتی سروس نے بھی سوشل میڈیا پر تیغرائی کی فورسزکے خلاف ابی احمد کی حمایت حاصل کرنے کے لیے مواد پوسٹ کیا ۔اس نیٹویٹر پر لکھاکہ ایتھوپیائی کی حیثیت سیاپنی خودمختاری ،اتحاد اور شناخت کے لیے لڑنا ہمارے لیے ایک اعزاز ہے،قربانی کے بغیرکوئی ایتھوپیت نہیں۔

دریں اثنا تیغرائی پیپلزلبریشن فرنٹ (ٹی پی ایل ایف)نے وزیراعظم ابی احمد کو بے دخل کرنے کے لیے حکومت مخالف آٹھ دیگردھڑوں کے ساتھ اتحاد قائم کیا ہے۔ایتھوپیا میں گذشتہ ایک سال سے جاری خانہ جنگی میں یہ نمایاں تازہ پیش رفت ہے۔اس خانہ جنگی میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک اور بیس لاکھ سے زیادہ بے گھرہوچکے ہیں۔تیغرائی لبریشن فرنٹ اوراس کی اتحادی ملیشیائوں نے ادیس ابابا کی جانب مارچ کی دھمکی دی جبکہ ایتھوپیا کی حکومت نے ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کردیا ہے اور اس کی فوج مسلح تصادم کی تیاری کررہی ہے۔اس نے ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں سے کہا ہے کہ وہ تیغرائی جنگجوں سے لڑنے کے لیے فوج میں دوبارہ شامل ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں