کیملا ہیرس

تیس لاکھ امریکی طلبہ انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم ہیں ،کیملا ہیرس

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن ) امریکہ کی نو منتخب نائب صدر کیملا ہیرس نے کہا ہے کہ امریکہ میں تیس لاکھ طلبہ کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت موجود نہیں ہے۔ یہ بات نے کہی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکہ کے نو منتخب صدر جوبائیڈن کی معاون اور نائب صدر کیملا ہیرس نے ملک کی موجودہ تعلیمی صورتحال کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے تیس لاکھ طلبہ گھروں میں انٹرنیٹ سے محروم ہیں۔

اس سال مختلف علاقوں کے بہت سے اسکولز کو اپنے طلبہ تک رسائی حاصل کرنے کے لئے بڑے پاپڑ بیلنا پڑے۔ انہوں نے لکھا کہ کورونا ہو یا نہ ہو میں اور صدر جوبائیڈن خود کو ہر امریکی تک انٹرنیٹ کی دسترسی کو یقینی بنانے کا پابند سمجھتے ہیں۔