تل ابیب (رپورٹنگ آن لائن)اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاتز نے کہاہے کہ اسرائیلی فوج ایرانی دار الحکومت کے وسط میں موجود حکومت کے اہداف پر غیر معمولی طاقت سے حملے کر رہی ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق کاتز نے اپنے بیان میں کہا فوج تہران کے قلب میں موجود حکومت اور سرکاری اداروں کے اہداف پر غیر معمولی طاقت سے حملے کر رہی ہے۔









