عظمی بخاری

تھیٹر کے حوالے سے جلد نئی قانون سازی کی جارہی ہے،عظمی بخاری

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ میرا مشن صرف تھیٹر سے فحاشی اور بیہودگی کا خاتمہ کرنا ہے.

تھیٹرز کا ماحول ایسا ہونا چاہیے جہاں فیملیز ڈرامے دیکھنے آئیں،تھیٹر مالکان اور فنکار کو سدھرنے کے لیے ایک سال تک دیا،تمام تھیٹر مالکان اور فنکاروں نے تھیٹر کو فیملی تھیٹر بنانے کی گارنٹی دی،اس کے باوجود جن لوگوں نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کی انہی کے خلاف کارروائی ہورہی ہے ۔

اپنے بیان میںانہوںنے کہا کہ کسی کی دھمکیوں کی پرواہ نہیں نہ کسی سے بلیک میل ہوں گی،تھیٹر سے بے حیائی کے خاتمے کے معاملے میں کسی کی سفارش قابل قبول نہیں،تھیٹر کے حوالے سے جلد نئی قانون سازی کی جارہی ہے،آئندہ چند روز میں تھیٹر کی نئی پالیسی بن جائے گی،تھیٹر کی بہتری کیلئے اقدامات پر عوامی مثبت ردعمل حوصلہ افزا ء ہے،عوام بھی تھیٹر سے بے حیائی کا خاتمہ چاہتے ہیں۔