شہباز شریف

تھینک یو کراچی،آپ کی جانب سےپرتپاک استقبال ناقابل فراموش ہے، شہباز شریف

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کراچی میں پرتپاک استقبال کا خیر مقدم کرتے ہوئے اہل کراچی کا شکریہ ادا کیا ہے ،

جمعرات کے روز سماجی رابطے کی سائیڈ ٹوئٹر پر تھینک یو کراچی کے ہیش ٹیگ کے ساتھ اپنے بیان میں شہباز شریف نے اہل کراچی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی والہانہ محبتوں، گرمجوش استقبال، پرتپاک خیر مقدم ناقابل فراموش ہے۔

کراچی کی ترقی کا سفر پاکستان مسلم لیگ (ن)عوام کے ساتھ مل کر طے کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ انشا اللہ نوازشریف کے ہر عہد کی طرح کراچی کے عوام کو مسائل سے نجات دلانے کا وعدہ بھی پوراکریں گے۔