سید ناصر شاہ

تھر میں دریائے سندھ کا پانی پہنچانے والی اسکیموں پر کام جاری ہے، سید ناصر شاہ

تھرپارکر(رپورٹنگ آن لائن) صوبائی وزیر ناصر شاہ نے کہا ہے کہ تھر میں دریائے سندھ کا پانی پہنچانے والی اسکیموں پر کام جاری ہے، تھر میں خراب پلانٹس میں سے چار سو آرو پلانٹس فحال بن چکے ہیں ،تھر میں پینے کے پانی کا مستقل حل نہر کا پانی پہنچانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ناصر شاہ نے پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ تھرپارکر میں فلٹریشن پلانٹس کا جائزہ لیا اور انھوں نے نے مٹھی اور اسلامکوٹ میں موجود فلٹرپلانٹس کا دورہ بھی کیا ہے، پرائیویٹ اوسلو کمپنی کے عملدارون نے فلٹرپلانٹ کے متعلق صوبائی وزیر سید ناصر شاہ کو آگاہ کیا ہے۔ صوبائی وزیر ناصر شاہ نے تھر میں دورے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تھر میں پینے کے پانی کا مستقل حل نہر کا پانی پہنچانا ہے، جوکہ ہم پائپ لائن ذریعے پورے تھر تک پہنچانا چاہتے ہیں۔

صوبائی وزیر ناصر شاہ نے کہا ہے کہ تھر میں خراب پلانٹس میں سے چار سو آرو پلانٹس فحال بن چکے ہیں اور باقی خراب تین سو آروپلانٹ کو جلد فعال کرکے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ صوبائی وزیر ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ تھرپارکر میں خراب آروپلانٹس ہونے کی ذمہ دار کمپنی کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم نے اچھرڑے تھر میں پائپ لائن کے ذریعے دریائے سندھ کا پانی پہنچایا ہے اور ہم تھر ضلعی میں بھی پائپ لائن کا پانی ہر گاں تک پہنچائیں گے، تھر میں پائپ لائن منصوبے کے ذریعے دریائے سندھ کا پانی پہنچانے والی اسکیموں پر کام جاری ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ ہمیں اگر تھر میں پانی سمیت مختلف بنیادی سہولیات نا ہونے کے شکایات ملی تو ہم متعلقہ اداروں کو ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرینگے، تھر میں صحت سمیت بنیادی سہولیات کے کافی مسائل ہیں، ہم ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔