پولیس

تھانہ ڈھلیانہ کا پہلا مقدمہ فصلوں کی باقیات جلانے پر مقدمہ درج

اوکاڑہ ( شیر محمد)تحصیل دیپالپور میں نئے قائم شدہ پولیس اسٹیشن ڈھلیانہ کی پولیس نے فصلات جلانے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان محمد حسین، امانت علی اور منصب کو گرفتار کر لیا.

کاشتکاروں نے موضع روہیلہ میتلا میں فصلوں کی باقیات کو آگ لگائی تھی فصلوں کی باقیات جلانے سے ماحول آلودہ ہو رہا تھا.

ماحولیاتی قوانین پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے فصلوں کی باقیات جلانا ماحولیاتی جرم ہے ، شہری اپنی زمین کی زرخیزی اور ماحول کے تحفظ کے لیے اس عمل سے گریز کریں