دیپالپور

تھانہ سٹی دیپالپور کی شاندار کارکردگی ، چوری شدہ موٹر سائیکل 24 گھنٹوں میں برآمد

اوکاڑہ (شیر محمد)ایس ایچ او تھانہ سٹی دیپالپور دانیال لیاقت اور ان کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محض 24 گھنٹوں کے اندر چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر کے معزز شہری کے حوالے کر دی۔

چوری کی واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ فوری کارروائی کی۔ قیمتی سواری کی برآمدگی پر متاثرہ شہری نے پولیس ٹیم خصوصاً ایس ایچ او دانیال لیاقت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ “پولیس نے جس تیزی اور ایمانداری سے میری موٹر سائیکل واپس دلائی، میں تہہ دل سے مشکور ہوں۔”

گذشتہ روز دیپالپور میں سی ایم پنجاب کی تقریب سیلاب متاثرین میں امدادی چیک لینے آیا تھا اور باہر سے موٹر سائیکل چوری کر لی گئی .عوامی خدمت اور قانون کی عملداری اوکاڑہ پولیس کا اولین مشن ہے .