بنکاک(رپورٹنگ آن لائن)تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے رہنمائوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں توسیعی جنگ بندی معاہدے پر دستخط کردئیے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے تھائی لینڈ، کمبوڈیا اور ملائشیا کے رہنماں کے ہمراہ امن معاہدے پر دستخط کردئیے۔امریکی صدر نے کمبوڈیا کے ساتھ باہمی تجارت کے معاہدے پر بھی دستخط کیے۔امریکی صدر نے تھائی لینڈ کے ساتھ اہم معدنیات کے معاہدے پر بھی دستخط کیے۔
دوسری جانب وائٹ ہائوس کے ترجمان نے بتایا کہ امریکا آسیان سربراہی اجلاس کے دوران ملائشیا کے ساتھ اہم معدنیات کے معاہدے پر دستخط کرے گا۔