لاہور ہائی کورٹ 20

توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن کو نوٹس جاری

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد کو 20فروری کے لئے نوٹس جاری کر دیا۔جسٹس ملک اویس خالد نے پروفیسر ڈاکٹر روف کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار کے وکیل نوشاب اے خان نے دلائل دیئے ۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر فرائض انجام دے رہا ہوں ،ایسوسی ایٹ پروفیسر کی پوسٹ کیلئے عدالت نے درخواست پر فیصلے کا حکم دیا ،سیکرٹری پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے عدالتی حکم تعمیل نہیں کی ،سیکرٹری افضال احمد کا عدالت کا حکم نہ ماننا توہین عدالت ہے ۔ استدعا ہے کہ عدالت سیکرٹری افضال احمد کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں