لاہور ہائی کورٹ 23

توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی پنجاب کو نوٹس جاری

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاجد کریم نے محمد عارف اور جمشید اقبال کی جانب سے آئی جی پنجاب کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ 9 اگست 2024 کو پولیس کانسٹبل بھرتی ہوئے ، 21 مئی 2025کو کانسٹبل کی بھرتی کا آرڈر واپس لے لیا گیا،

سی سی پی او ، آئی جی پولیس کو داد رسی کیلئے اپیلیں کیں مگر شنوائی نہ ہوئی ۔ درخواست گزاروں کے مطابق پولیس افسران سے داد رسی نہ ہونے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ۔معزز عدالت نے آئی جی پنجاب کو زیرالتوا ء درخواست پر فیصلے کا حکم دیا۔ 21 اکتوبر 2025کو عدالت نے آئی جی کو زیرالتوا ء درخواست پرتین ہفتوں میں فیصلے کا حکم دیا۔آئی جی پنجاب نے عدالتی حکم پر تاحال عملدرآمد نہیں کیا۔۔عدالتی حکم پر عمل نہ ہونا صریحاً عدالتی حکم عدولی کے زمرے میں آتا ہے۔استدعا ہے آئی جی پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں