لاہور ہائیکورٹ 36

توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو نوٹس جاری

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو نوٹس جاری کر دیا ۔

جسٹس محمد رضا قریشی نے سابق ہیڈ کانسٹیبل انتظار مہدی کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست گزار کے وکیل خواجہ فاروق ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کو ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن نہیں دی جا رہی، ہائیکورٹ نے ایک سال قبل آئی جی کو درخواست پر 30روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا ۔

مگر ایک سال گزرنے کے باوجود آئی جی پنجاب نے درخواست پر فیصلہ نہیں کیا، پنشن اور بقایاجات نہ ملنے سے مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ استدعا ہے کہ عدالت آئی جی ڈاکٹر عثمان انور کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں