سلیم مانڈوی 50

توقع ہے امریکا جلد امیگریشن ویزے سے متعلق پابندی اٹھالے گا، سلیم مانڈی والا

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہاہے کہ توقع ہے امریکا جلد امیگریشن ویزے سے متعلق پابندی اٹھالے گا۔

واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان پر امیگریشن ویزے کی پابندی سے متعلق بات کر رہے ہیں۔ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پاکستانی شناخت پر آنے والے افغانوں کا مسئلہ امریکی حکام کے سامنے اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جلد پاکستان سے ایک اور پارلیمانی وفد امریکا کا دورہ کرے گا، عوامی نمائندوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ واشنگٹن میں پاک امریکا انٹرا پارلیمانی ڈائیلاگ ہوا۔ڈائیلاگ میں پاکستان کی نمائندگی سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور سینیٹر رانا محمود الحسن نے کی۔اس موقع پر پارلیمانی تعاون، سلامتی، تجارت سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں