بلال اظہرکیانی

توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو3سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے، بلال اظہر کیانی

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم کے مشیر برائے معیشت بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو 3 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے.

، وہ توشہ خانہ کے مقدمے کو روکنے کی شدت سے کوشش کر رہے تھے کیونکہ انہیں معلوم تھا کہ وہ مجرم ہیں۔ ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو3سال کی سزا ہو گئی ہے اور 9 مئی کے واقعات ، سائفر، غیر ملکی فنڈنگ ، 190 ملین پائونڈ کی چوری سمیت ایک ایک کر کے تمام جرائم کی سزا بھگتیں گے۔