طلال چوہدری 33

توشہ خانہ ٹو بہت واضح کیس تھا، اس میں سزا ہونی ہی تھی،طلال چوہدری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیرِ مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ توشہ خانہ ٹو بہت واضح کیس تھا، اس میں سزا ہونی ہی تھی، ان کے پاس صفائی موجود نہیں تھی۔

ایک بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ ون میں نہ ڈنر سیٹ چھوڑا، نہ فون سیٹ، یہ تو دنیا بھر کا نایاب اربوں روپے کا ہار تھا، اس کی غلط قیمت لگوائی۔انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ حکمران کے پاس امانت کے طور پر ہوتا ہے، اس میں خیانت کی گئی، چند روپے دے کر اربوں روپے کا ہار اپنے پاس رکھا۔

وفاقی وزیرِ مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ کیس میں 14، 15 مہینے لگے، فیصلہ چند ہفتوں میں ہو سکتا تھا، خیر دیر آئے درست آئے، یہ فیصلے جلد ہونا چاہیے تھے، انہیں سوال اٹھانے کا موقع نہیں ملتا۔طلال چوہدری نے کہا کہ گڈ ٹو سی تھا، کسی کی ساس پریشان رہتی تھی، اندر سے سپورٹ رہتی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں