عبدالعلیم خان 68

توانائی اور آبی وسائل کا تحفظ ہر محب وطن شہری کا فرض ہے، وزیر مواصلات

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ارتھ آور محض روشنیاں بند کرنا نہیں بلکہ پائیدار مستقبل کی جانب اجتماعی ذمہ داری کے عزم کا اعادہ ہے ، توانائی اور آبی وسائل کا تحفظ کرنا ہر محب وطن شہری کا فرض ہے۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر ماحولیاتی تبدیلیوں کے شدید اثرات کی زد میں ہے، ہمیں تباہ کن سیلاب اور بدلتے موسموں کے اثرات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماحول دوست گرین انفراسٹرکچر کی تعمیر وقت کی ضرورت ہے، ہم سب کو مل کر پائیدار مستقبل کی جانب اپنی ذمہ داری نبھانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ انفراسٹرکچر کو جدید اور ماحول دوست بنا کر کاربن فٹ پرنٹ کم کریں گے، سبز شاہراہیں اور توانائی کے موثر ذرائع ہماری آنے والی نسلوں کی ضرورت ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ارتھ آور محض ایک علامت نہیں بلکہ یہ کرہ ارض بچانے کا پیغام ہے، آج اپنے وطن کی خوبصورتی کے تحفظ کا پختہ عہد کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں