فردوس جمال

تنقید برائے تنقید کا قائل نہیں، کسی کی اصلاح کرتا ہوں تو نیک نیتی سے کرتا ہوں’فردوس جمال

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن)نامور اداکار فردوس جمال نے کہا ہے کہ وہی فنکار کامیابیاں سمیٹتا ہے جواسکرپٹ میں لکھے گئے کردارکے مطابق خودکو ڈھال لیتا ہے اوریہ آسان کام نہیں ہے ، میری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ میری اداکاری میں یکسانیت نہیں ہونا چاہیے اور میں ہر کردار میں منفرد نظر آئوں ۔ایک انٹرویو میں فردوس جمال نے کہا کہ ویسے تو انسان اپنے تجربے سے سیکھتا ہے لیکن ایسے لوگ بھی ہیں جو دوسرے کے تجربات سے سیکھتے ہیں اوریہ ذہین لوگ ہوتے ہیں جو اپنا وقت بچاتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ کسی سے رہنمائی لینے یا سیکھنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرنی چاہیے کیونکہ سیکھنے کا عمل ساری زندگی جاری رہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ،میں تنقید برائے تنقید کا قائل نہیں بلکہ میں کسی کی بھی اصلاح کرتا ہوں تو نیک نیتی سے کرتا ہوں ،جو لوگ مجھے جانتے ہیں وہ اس سے اچھی طرح آگاہ ہیں۔