مکوآنہ (رپورٹنگ آن لائن)تمباکو کی قومی برآمدات میں اپریل 2025کے دوران 809.09 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق اس دوران برآمدا ت کی مالیت 2 ارب روپے تک بڑھ گئی جبکہ اپریل 2024 میں تمباکو کی برآمدات کا حجم 220ملین روپے رہا تھا۔
اس طرح اپریل 2024کے مقابلہ میں اپریل 2025کے دوران تمباکو کی قومی برآمدات میں 1780ملین روپے یعنی 809فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔