فواد چوہدری

تمام معاشی اعشاریے مثبت ہیں ،پاکستان طویل عرصے بعد معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کے تمام معاشی اعشاریے مثبت ہیں، طویل عرصے بعد ملک معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ الحمداللہ پاکستان کے تمام معاشی اعشاریے مثبت ہیں اور طویل عرصے بعد پاکستان معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے، عوام اوراداروں کا وزیراعظم پر مکمل اعتماد ہےاس لیے سیاسی اور معاشی استحکام ممکن ہوا جب کہ چاہتے ہیں اپوزیشن احتساب کو اصلاحات سے علیحدہ دیکھے اور انتخابی و عدالتی اصلاحات پر بات چیت ہو۔