اعجاز شاہ

تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کا منشیات کی روک تھام میں کردار قابل تعریف ہے،اعجاز شاہ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے کہاہے کہ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کا منشیات کی روک تھام میں کردار قابل تعریف ہے،سمندری راستے سے منشیات سمگلنگ پر مکمل طور پر قابو پا لینا ایک بہت بڑی کامیابی ہو گی،مکران کوسٹل لائن پر سمگلنگ کے خاتمے کے لئے بروقت اور موثر اقدامات لئے جائیں گے۔

وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے کراچی میں منشیات کے خاتمے کے لئے میریٹائم کوآرڈینیشن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کا منشیات کی روک تھام میں کردار قابل تعریف ہے ـانہوںنے کہاکہ سمندری راستے سے منشیات سمگلنگ پر مکمل طور پر قابو پا لینا ایک بہت بڑی کامیابی ہو گیـ انہوںنے کہاکہ اینٹی نارکوٹکس فورس کے ساتھ مل کر میریٹائم سکیورٹی ایجنسی، پاکستان کوسٹ گارڈ اور پاکستان کسٹمز منشیات کی سمگلنگ کا خاتمہ کر سکتے ہیں، اس کے لئے تمام اداروں کا ساتھ چلنا بہت اہم ہے ـ

انہوںنے کہاکہ مکران کوسٹل لائن پر سمگلنگ کے خاتمے کے لئے بروقت اور موثر اقدامات لئے جائیں گےـ اعجاز احمد شاہ نے کہاکہ ساحلی علاقوں کی حدود میں اپنی کاروائیوں میں تیزی لائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کی مدد سے بروقت کاروائی میں مدد حاصل ہوگی، منشیافروشوں کے خلاف سخت ایکشن لینے میں بالکل تاخیر نہیں ہونے دیں گے،مجرموں کو سخت سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوںنے کہاکہ منشیات سے پاک معاشرے کی تکمیل تک اپنی کوششیں جاری رکھیں گےـ