شہباز اکمل جندران۔۔۔
صوبائی حکومت نے صوبے کے تمام سرکاری و پرائیویٹ سکولوں اور دینی مدارس میں یکساں قومی نصاب پڑھائے کے فیصلے پر عمل درآمد کے لئے متعلقہ اداروں کو خط لکھ دیا ہے۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی طرف سے صوبے کی تمام ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹیوں، تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیوں اور متعلقہ اداروں کو خط میں تلقین کی گئی ہے کہ صوبے کے تمام سرکاری و پرائیویٹ سکولوں اور دینی مدارس میں پری نرسری سے پانچویں جماعت تک یکساں قومی نصاب کا پڑھایا جانا لازمی قرار دیا جائے۔
واضح رہے رواں سال حکومت نے تعلیمی سال کا آغاز اگست میں شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔






