اسلام آباد(ر پورٹنگ آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی لیفٹیننٹ جنرل( ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ لاہور اورنج لائن ٹرین کا افتتاح جلدہو گا، شہریوں کیلئے کرایہ اور آپریشنز کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں آرمائشی سفر پر کام جاری ہے ۔
عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ لاہور اورنج لائن منصوبے کا افتتاح جلد ہو رہا ہے ، اس حوالے سے تمام مشکل امور طے ہو چکے ہیں اور اورنج لائن ٹرین پر سفر کرنے والوں کیلئے کرائے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آپریشنز اوردیکھ بھال کا کام بھی تفویض کر دیاگیا ہے جبکہ آپریشنزپر آزمائشی بنیادوں پر کام جاری ہے۔