جہانگیر ترین

تمام الزامات بے بنیاد اور من گھڑت، رقوم کی منتقلی کی دستاویزات موجود ہیں،جہانگیر ترین

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ تمام الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں، تمام فنڈز قانونی طور پر بیرون ملک بھیجے گئے، رقوم کی منتقلی کی دستاویزات موجود ہیں۔

چینی سکینڈل میں ایف آئی آر پر ردعمل دیتے ہوئےجہانگیر ترین نے کہا کہ میری اور میرے خاندان کے تمام اثاثے ڈکلیئر اور ٹیکس ادا کرتے ہیں، ہم نے مکمل ایمانداری سے بزنس کیا جو کہ خسارے میں چلا گیا، کسی ایک ڈائریکٹر کا ایک پیسہ بھی استعمال نہیں کیا، تمام ریکارڈ موجود ہے اور ایف آئی اے کو دیکھا دیا گیا ہے۔

جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ بیرون ملک بھیجوائے گئے تمام فنڈز قانونی طور پر بھیجے گئے، انکم ٹیکس ادا کیا اور بینکنگ چینلز کے ذریعے فنڈز باہر بھیجوائے، ہر قسم کا تمام ٹیکس ریکارڈ بھی ظاہر کر دیا، جتنی بھی نقد رقوم کی منتقلی ہوئی وہ بھی قانونی طریقے سے ہوئی ہے، تمام نقد رقوم کی منتقلی کے دستاویزات موجود ہیں۔