اوکاڑہ
( شیر محمد)
قتل کے مقدمات کی مؤثر اور معیاری تفتیش کو یقینی بنانے کے لیے ہومیسائیڈ انویسٹیگیشن کورس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ یہ 7 روزہ خصوصی تربیتی کورس ڈی پی او اوکاڑہ راشد ہدایت کے احکامات پر غیور ہال، طیب سعید شہید پولیس لائنز اوکاڑہ میں جاری ہے۔
کورس کے دوران مسل (Missal) رائٹنگ پیپر، شواہد کے درست اندراج، کیس ڈائری کی تیاری، فرانزک تقاضے اور قتل کے مقدمات کی سائنسی بنیادوں پر تفتیش سے متعلق عملی و نظریاتی تربیت دی گئ
یہ تربیتی کورس ایس پی انویسٹی گیشن ملک داؤد کی زیر نگرانی منعقد کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد ضلع اوکاڑہ کے تفتیشی افسران کی صلاحیتوں میں اضافہ (Capacity Building) اور قتل کے مقدمات میں میرٹ، شفافیت اور قانونی تقاضوں کو یقینی بنانا ہے۔
ڈی پی او اوکاڑہ راشد ہدایت کا کہنا ہے کہ جدید تقاضوں کے مطابق تربیت یافتہ تفتیشی افسران ہی انصاف کی فراہمی اور جرائم کی مؤثر روک تھام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اس طرح کے کورسز سے تفتیش کے معیار میں بہتری آئے گی اور مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔








