راشد ہدایت 63

تفتیشی افسران کی پیشہ ورانہ استعداد کار میں اضافہ کے لئے ہومی سائیڈ انوسٹیگیشن کورس کا انعقاد

اوکاڑہ ( شیر محمد)ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت کے احکامات پر تفتیشی افسران کی پیشہ ورانہ استعداد کار میں اضافے کے لیے ایک ہفتہ پر محیط ہومی سائیڈ انویسٹیگیشن کورس کا باقاعدہ آغاز طیب سعید شہید پولیس لائنز کے غیور ہال میں کر دیا گیا۔

کورس کے دوران پراسیکیوٹرز، ڈی ایس پی لیگل اور میڈیکل آفیسرز نے اہم لیکچرز دیے، جبکہ قتل اور اقدامِ قتل کے مقدمات کے حوالے سے ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر خالد احمد اور فرانزک سائنس ایجنسی سے حافظ عمر نے فرانزک، کرائم سین مینجمنٹ، پریکٹیکل کرائم سین اور مثل ڈائٹنگ پر خصوصی اور عملی تربیت فراہم کی۔

اس تربیتی اقدام کا مقصد جدید تقاضوں کے مطابق تفتیشی معیار کو بہتر بناتے ہوئے شفاف، مضبوط اور مؤثر تفتیش کو یقینی بنانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں