ادارہ شماریات

تعمیراتی اور کان کنی کی مشینری کی درآمدات میں سالانہ بنیاد پر 26 فیصد کمی ہوئی،ادارہ شماریات

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)اپریل 2023 کے دوران تعمیراتی اور کان کنی کی مشینری کی درآمد میں 26 فیصد کمی ہوئی ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس ) کے اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2022 کے دوران تعمیراتی اور کان کنی کی مشینری کی درآمد کا حجم 2.59 ارب روپے تھا، تاہم اپریل 2023 میں یہ کم ہوکر 1.9 ارب روپے رہا ۔

اس طرح اپریل 2022 کے مقابلے میں اپریل 2023 کے دوران تعمیراتی اور کان کنی کی مشینری کی قومی درآمدات میں 0.69 ارب روپے یعنی 26 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ۔