صدر مملکت

تعلیم کے فروغ کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، صدر مملکت

کوئٹہ (رپورٹنگ آن لائن ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اپنے گردونواح میں تعلیمی ماحول کی بہتری کا جائزہ لیں، تعلیم کے فروغ کیلئے معاشرے کے ہرفرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، تعلیم کے حصول میں دارالفلاح اسکول کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی گورنمنٹ پرائمری اسکول دارالفلاح کوئٹہ میں منعقدہ تقریب میں طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے بغیر قومیں ترقی نہیں کرسکتیں ہونہار بچوں سے ملکر خوشی ہوئی۔ انکا کہنا تھا کہ یہ ہم سب کا معاشرتی فرض ہے کہ اپنے گردونواح میں تعلیمی ماحول کی بہتری کا جائزہ لیں، تعلیم کیساتھ ہنرآتا ہے اورہنرسے بہتری کے امکانات روشن ہوجاتے ہیں۔

صدرمملکت نے کہا ہے کہ حصول تعلیم کیلئے دارالفلاح اسکول کا مقصد مسلمانوں کو علم کی جانب راغب کرنا تھا، دارالفلاح اسکول 1925 میں قائم کیا گیا تعلیم کے حصول میں ادارے کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ واضح رہے کہ صدر مملکت دو روزہ دورے پر کوئٹہ میں موجود ہے جبکہ خاتون اول ڈاکٹر ثمینہ علوی بھی تقریب میں صدر مملکت کے ہمراہ ہیں۔