احسن اقبال 87

تعلیم کے بغیرہم دنیاکے چیلنجزکامقابلہ نہیں کرسکتے’احسن اقبال

نارووال(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیرمنصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیرہم دنیاکے چیلنجزکامقابلہ نہیں کرسکتے،سکل ریفارمز کی اہمیت بڑھنے سے ڈگریاں غیرموثر ہورہی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ مسلم پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین نارووال میں تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ نارووال کی عوام نے جس طرح ہم پراعتمادکیاجس کے بدلے میں ہم نے عوام کے ساتھ تعلیم کی صورت میں کیاہواوعدہ پوراکردیاہے،الحمدللہ اس وقت ضلع نارووال میں یونیورسٹیوں کاجال پھیل چکا ہے اور ضلع نارووال جوکہ امن اور تعلیم کاگہوارہ بن چکا ہے جس کی وجہ اس کا شمار اس وقت پاکستان کے بہترین اضلاع میں کیاجارہاہے اور پنجاب کے مختلف اضلاع سے طلبہ طالبات یہاں پرآکرتعلیم حاصل کررہے ہیں جوکہ ہمارے ضلع کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ تعلیم ایسا زیور جسے کوئی چرانہیں سکتا،اس کے بغیرہم دنیابھرکے چیلنجزکامقابلہ نہیں کرسکتے۔تعلیم سے ہی غربت کامقابلہ کیاجاسکتاہے اور ملک کی ترقی وخوشحالی تعلیم کے زریعے ہی ممکن ہے۔انہوں نے کہاکہ ڈگریاں غیرموثر ہورہی ہیں جب کہ سکل ریفارمز کی اہمیت بڑھ گئی ہے جوکہ وقت کی بنیادی ضروت ہے جس کے لیے ہم سب کو اپنی نسل کوتیارکرناہوگا۔تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹرکالجزعاصم عتیق،پرنسپل عظمی گردیزی،ملیحہ وزیر،ثمینہ سرفراز، سی ای او ایجوکیشن عارف شہزاد سمیت طالبات نیکثیرتعدادنے شرکت کی۔

پرنسپل عظمی گردیزی نے سپاس نامہ پیش کرتے ہوئیوفاقی وزیرمنصوبہ بندی کوکالجزکی زمین سمیت طالبات کے لییٹرانسپورٹ سمیت دیگردرپیش مسائل سے آگاہ کیا۔تقریب کے اختتام پر وفاقی وزیرمنصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی طالبات میں سرٹیفکیٹس اور شیلڈز تقسیم کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں