اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تعلیم کا بنیادی مقصد قوم کی تعمیر ہے، کئی مضامین کی پاکستان میں اہمیت ختم ہوگئی، کئی مضامین کے لوگ پاکستان میں ملتے ہی نہیں، اسکالرشپس کے ذریعے ہم تعلیم کے نظام کو بہتر بناسکتے ہیں، ہمیں اپنی نوجوان نسل کو اسلام کے اعلی اقدار سے آگاہی دینی ہے، اسکالرشپس کا مقصد نوجوانوں کو ٹیکنالوجی کی جانب لے جانا ہے، طلبا کے مسائل کا تدارک کیا جائے گا، وزیراعظم پورٹل پر اسکالرشپ پورٹل بنایا گیا ہے، بھارت میں تعلیم پر بہت زیادہ پیسہ خرچ کیا جاتا ہے، نوجوانوں کو ریاست مدینہ کے اصولوں سے روشناس کرانا ہمارا فرض ہے۔ٍ
جمعرات کو اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ملک بھر میں طلباءکےلئے اسکالرشپ کمپلینٹ پورٹل کے اجراءکی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اسکالرشپ کمپلینٹ پورٹل کا مقصد اسکالرشپ پر تعلیم حاصل کرنے والے طلباءکو درپیش مسائل فوری حل کرنا ہے، مستحق اور ذہین طلباءکی تعلیم پر حکومت اسکالرشپس کےلئے 28ارب روپے سے زائد رقم خرچ کر رہی ہے،اس وقت 26لاکھ طلباءبشمول 72فیصد خواتین اسکالر شپ سے مستفید ہو رہے ہیں، میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنانے کےلئے اسکالر شپ کمپلینٹ پورٹل مدد فراہم کرے گی، یہ پورٹل وزیراعظم سیٹیزن پورٹل سے منسلک ہو گا، پورٹل وزیراعظم آفس شکایات کے بروقت ازالے کی نگرانی کرے گا۔
اسکالرشپ کمپلینٹ پورٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسکالر شپس پروگرام کا اٹھارہویں ترمیم کے بعد اندازہ نہیں تھا، جب حکومت میں آئے تو مجھے سکالر شپس سے متعلق مختلف شکایات موصول ہو رہی تھیں، میرے پاس طلباءکی شکایتیں آئی تھیں کہ انہیں اسکالر شپس میں نظرانداز کیا گیا ہے، اسکالر شپس میں پیسے ختم ہونے پر طلباءکو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا، طلباءکی شکایات پر سکالر شپس کا جدید نظام متعارف کرایا گیا،یہ طے ہے کہ کن شعبوں میں طلباءکو اسکالر شپس دی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم کا بنیادی مقصد قوم کی تعمیر ہے، حضورﷺ کی سیرت پر عمل کرنے میں ہی کامیابی ہے، رحمت العالمین کے قیام کا ایک خاص مقصد تھا اسی وجہ سے رحمت العالمین اسکالر شپس کا اجراءکیا گیا ہے، دین میں زبردستی نہیں مگر نوجوانوں کو معلومات دینا ہمارا فرض ہے،نوجوانوں کو ریاست مدینہ کے اصولوں سے روشناس کرانا ہمارا فرض ہے، ہمیں اپنی نوجوان نسل کو اسلام کے اعلیٰ اقدار سے آگاہی دینی ہے، دنیا کو بتانا ہو گا کہ کیسے ریاست مدینہ میں انقلاب آیا تھا، رسول اللہ ﷺ تمام جہانوں کےلئے رحمت بن کر آئے تھے، ہمیں ریاست مدینہ کے اصولوں کو سمجھنا ہو گا، ہمیں اپنے نوجوانوں کو صحیح اور غلط میں فرق بتانا ہے، ہمیں اپنی نوجوان نسل کو اعلیٰ ٹیکنالوجی کے شعبوں میں اسکالر شپس دینی ہے،نوجوان نسل میں اعلیٰ اخلاقی اقدار اور میرٹ پروان چڑھانا ہے،
اسکالر شپ کمپلینٹ پورٹل کے ذریعے سکالر شپس میں میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا، ذہین اور ہونہار طلباءکےلئے اسکالر شپس ان کا حق ہے، کئی مضامین کی پاکستان میں اہمیت ہی ختم ہو گئی ہے، طلباءکو اسکالرشپس میرٹ پر ملیں گی اور ان کے مسائل کا تدارک کیا جائے گا، ٹیکنالوجی کی دنیا میں اس وقت انقلاب آیا ہوا ہے، اسکالر شپ کا مقصد نوجوانوں کو نئی ٹیکنالوجی کی طرف لے کر جانا ہے، اسکالر شپ کا مقصد میرٹ لانا ہو گا، طلباءکے پیسے رک جاتے ہیں اور وہ دھکے کھاتے پھرتے ہیں، اس لئے ہم نے اسکالر شپ کےلئے سینٹر لائنز مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا، نظام تعلیم ملکی ترقی کو مدنظر رکھ کر بنانا چاہیے،کئی شعبوں کے فروغ کےلئے ملک میں طلباءکو تعلیم نہیں دی جاتی، ایک کمیٹی کو اسکالر شپس کو مانیٹر کرنا چاہیے