امتحانات ملتوی

تعلیمی بورڈ زکا امتحانات کی بحالی کا اعلان

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)تعلیمی بورڈز نے امتحانات کی بحالی کا اعلان کر دیا ۔کنٹرولر امتحانات زاہد میاں کے مطابق لاہور سمیت دیگر بورڈ زکے ملتوی شدہ امتحانات کا دوبارہ آج پیر کے روز سے آغاز کیا جا رہا ہے۔

کنٹرولر امتحانات نے طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی رولنمبر سلپس کے مطابق مقررہ امتحانی مراکز پر بروقت پہنچیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں تاکہ امتحانی عمل بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رکھا جا سکے۔