اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت نجی تعلیمی اداروں کی
مشکلات سے آگاہ ہے، تعلیمی ادارے کھولنے کا حتمی فیصلہ قومی رابطہ کمیٹی کرے گی۔ منگل کو نجی اسکولز ایسوسی ایشن کی
جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے ملاقات کی اور کورونا کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش کی صورتحال
پر تبادلہ خیال کیا۔ وزارت سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ کورونا کی عالمی وباء کے باعث تعلیم سب س
ے زیادہ متاثر ہوئی ہے، طلباء کی تعلیم کے ساتھ ان کی صحت کا تحفظ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کو ہونے والی
بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا، تعلیمی اداروں
کو کھولنے کا حتمی فیصلہ قومی رابطہ کمیٹی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ نجی سکولوں کو درپیش مشکلات سے آگاہ ہیں،
نجی تعلیمی اداروں کا تعلیم کے فروغ کے لئے اہم کردار رہا ہے۔ اس موقع پر نجی اسکولز ایسوسی ایشن کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی
کے چیئرمین ملک عمران نے مطالبہ کیا کہ کورونا کے باعث نجی تعلیمی ادارے شدید متاثر ہوئے ہیں،حکومت ریلیف پیکج کا
اعلان کرتے ہوئے جلد از جلد ایس او پیز کے تحت تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کرے۔ اس موقع پر نجی تعلیمی اداروں کی
ریگولیٹری اتھارٹی پیرا کی چیئرپرسن ضیاء بتول بھی موجود تھیں۔ ملاقات میں الیاس مہربان، زاہد ڈار اور زعفران الہی نے
بھی شرکت کی۔