سعید غنی

تعلیمی ادارے بند کرنے کے حق میں نہیں ہیں، سعید غنی

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ہم تعلیمی ادارے بند کرنے کے حق میں نہیں ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ تعلیمی ادارے بند ہوں اور باقی جگہوں پر ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہو۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے بچا کے لیے اقدامات پر عمل درآمد ضروری ہے، تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق ہمارا موقف وہی ہے جو پہلے تھا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے پہلے بھی یہی کہا تھا کہ کوئی ایسی حکمت عملی ہو جس کے تحت مضبوط اقدام اٹھایا جاسکے۔

صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ والدین ان بچوں کو اسکولز نہ لائیں جن کی طبیعت ٹھیک نہیں، ہر شخص کی اپنی ذمہ داری ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرے۔