اسٹیٹ بینک 118

تعلیمی اداروں میں ایک پریڈ ماحولیات کی آگاہی بارے مختص کرنے کا حکم

لاہور (رپورٹنگ آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے تعلیمی اداروں کو ہفتے میں ایک پریڈ ماحولیات اور پودوں کی آگاہی بارے مختص کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں کا تحریری حکم جاری کر دیا۔

تحریری حکم میں عدالت نے تمام سکول و کالجز کو ہفتے میں ایک پریڈ ماحولیات اور پودوں کی آگاہی بارے مختص کرنے کا حکم دیا، عدالت نے حکم میں لکھا کہ ممبر جوڈیشل واٹر کمیشن فوری عدالتی احکامات سے متعلق تمام سکول و کالجز کو آگاہ کرے۔

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان سپر لیگ میں سکیورٹی کے فنڈز سے متعلق رپورٹ بھی طلب کر لی۔

حکم میں لکھا گیا ہے کہ پی ایس ایل میچز کے حوالے سے ممبر جوڈیشل واٹر کمیشن نے رپورٹ پیش کی، رپورٹ کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے میچز کے دوران شہریوں کو زیادہ پریشانی نہیں ہو گی، پی ایس ایل میں شہریوں کیلئے ٹریفک کو مختصر وقت کیلئے بند کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں