ملک محمد احمد خاں 57

تعلیم، ہنر اور کاروباری مواقع کی ترقی معاشرتی اور اقتصادی خوشحالی کے لیے ضروری ہے’ ملک احمد خاں

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے یومِ کامن ویلتھ کے موقع پر کہا ہے کہ یہ دن کامن ویلتھ میں یکجہتی، تنوع اور مشترکہ اقدار کو اجاگر کرنے کا اہم موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کا موضوع ”Unlocking opportunities together for a prosperous Commonwealth” نوجوانوں اور خواتین کے لیے مساوی، مؤثر اور ترقیاتی مواقع پیدا کرنے کی اہمیت کو نمایاں کرتا ہے۔سپیکر نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے کامن ویلتھ کے تمام ممالک کے ساتھ مضبوط تعاون اور دوستانہ تعلقات قائم ہیں اور یہ دن ہمیں اپنے مشترکہ اہداف، ثقافتی روابط اور بھائی چارے کو فروغ دینے کی یاد دہانی کراتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم، ہنر اور کاروباری مواقع کی ترقی معاشرتی اور اقتصادی خوشحالی کے لیے ضروری ہے اور پاکستان اپنے نوجوانوں اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے تاکہ ہر فرد ترقی کے مساوی مواقع حاصل کر سکے۔سپیکر ملک محمد احمد خاں نے کہا کہ یومِ کامن ویلتھ 56 رکن ممالک کے 2.7 ارب عوام کو اپنے مشترکہ اقدار اور کامیابیوں کا جشن منانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ یہ دن ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون، بھائی چارہ اور علم و تجربہ کے تبادلے کو فروغ دینے کی ترغیب دیتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں