یوسف رضا گیلانی

تعلیم، اختراع و قومی ترقی وقت کی اہم ضرورت ہے، چیئرمین سینیٹ کا نجی یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ تعلیم، اختراع اور قومی ترقی وقت کی اہم ضرورت ہے،نوجوانوں کو جدید چیلنجز کے لیے تیار کرنا ناگزیر ہے،ڈیجیٹل، سماجی اور جذباتی مہارتیں روزگار کے لیے اہم ہیں۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نےان خیالات کا اظہار اتوار کو اقراء یونیورسٹی کے 25 ویں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

چیئرمین سینیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم، اختراع اور قومی ترقی وقت کی اہم ضرورت ہے،نوجوانوں کو جدید چیلنجز کے لیے تیار کرنا ناگزیر ہے،ڈیجیٹل، سماجی اور جذباتی مہارتیں روزگار کے لیے اہم ہیں۔انہوں نے کہا کہ عالمی منظرنامے کے مطابق طلبہ کو تیار کرنا ضروری ہے،پاکستان کی علمی معیشت کی طرف منتقلی نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا کرے گی۔سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ تعلیمی ادارے تنقیدی سوچ اور قیادت کو فروغ دیں۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ معلومات اور بصیرت جدید دور میں ترقی کا اصل سرمایہ ہیں۔سید یوسف رضا گیلانی نے حکومت، تعلیمی اداروں اور پارلیمنٹ کے تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے ویژن کے مطابق طلبہ کو لیس کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے تعلیمی بہتری اور اختراع کے لیے مل کر کام کرنے کی اپیل بھی کی اور کہا کہ 21ویں صدی کے ناخواندہ وہ ہیں جو دوبارہ سیکھ نہ سکیں۔

سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ انسانی اور فکری سرمایہ جی ڈی پی میں پائیدار ترقی کا ضامن ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے بھارت میں مقیم مسلمانوں کے سکولز اور کالجوں میں ایڈمشنز کر ائے جبکہ بہاولدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے طلبا کے دیگر ممالک کی یونیورسٹیوں میں بھی داخلے کرائے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بہاولدین زکریا یونیورسٹی میں تعلیم کے معیار کو بھی بہتر بنیایا گیا ہے۔