ترک پارلیمان

ترک پارلیمان نے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی کی توثیق کردی

انقرہ(رپورٹنگ آن لائن)ترک پارلیمان نے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی حالت کے نفاذ کے صدارتی اعلان کی منظوری دیدی۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان نے پیر کو خوفناک زلزلہ کے بعد منگل کو متاثر ہونیوالی10ریاستوں میں 3ماہ کیلئے ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد ترک پارلیمنٹ نے بھی زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی حالت کے نفاذ کی توثیق کر دی۔ترک پارلیمان کا یہ اقدام ملک کے جنوب میں تباہ کن صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ۔