وزیراعظم 161

ترک شہریوں کیلئے ویزوں کی سہولت کیلئے اقدامات کریں گے ، وزیراعظم

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) وزیراعظم شہبا زشریف نے کہا ہے کہ ترک شہریوں کیلئے ویزوں کی سہولت کیلئے اقدامات کریں گے ، تجارت اور عوام کے درمیان رابطوں کو فروغ دیا جاسکے گا۔

بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پیغام میں وزیراعظم شہبا زشریف نے کہا ہے کہ گزشتہ رات تاجر برادری کے ساتھ بات چیت ہوئی ، گفتگو کے دوران دو طرفہ تجارتی حجم کو پانچ بلین ڈالر تک لے جانے کی خواہش کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ترک شہریوں کیلئے ویزوں کی سہولت کیلئے اقدامات کریں گے ، تجارت اور عوام کے درمیان رابطوں کو فروغ دیا جاسکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں