ترکی 136

ترکی کی اپنی تیار کردہ کوروناویکیسن ترکو ویک کی پندرہ ملین خوراکیں افریقی ممالک کو عطیہ کرنے کا اعلان

استنبول (ر پورٹنگ آن لائن)دو طرفہ تعلقات کی بہتری اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کے لیے استنبول میں ترک افریقہ سربراہی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس دوران ترکی نے کورونا وائرس کے خلاف اپنی تیار کردہ ویکیسن ترکو ویک کی پندرہ ملین خوراکیں افریقی ممالک کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا ۔

ترک صدر رجب طیب ایردوآن کا کہنا تھا کہ یہ بنی نوع انسان کے لیے شرم کی بات ہے کہ اب تک صرف چھ فیصد افریقی آبادی کو کووڈ انیس کی ویکسین ملی ہے۔ استنبول اجلاس میں 16 سربراہان مملکت و حکومت اور 102 وزرا شریک ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں