ترکی 149

ترکی کی امریکا،روس مذاکرات سے قبل اشتعال انگیزی سے گریزکی اپیل

انقرہ (ر پورٹنگ آن لائن)ترکی نے روس اورامریکا کے درمیان آیندہ ہفتے ہونے والے مذاکرات سے قبل اشتعال انگیزکارروائیوںکے خلاف خبردارکیا ہے تاکہ یوکرین سرحد پرروس کے فوج تعینات کرنے کے اقدام پرپیدا ہونے والی کشیدگی کو ختم کیا جاسکے۔میڈیارپورٹس کے مطابق معاہدہ شمالی اوقیانوس کی تنظم (نیٹو)نے جنگ کے حقیقی خطرات سے خبردارکیا کہ روس سرحد پرہزاروں فوجی جمع کرنے کے بعد یوکرین پرحملہ کردے گا۔

اس تناظر میں امریکا اورروس کے اعلی سطح کے سفارتی حکام پیر کو جنیوا میں ملاقات کریں گے۔ان مذاکرات سے قبل روس نے امریکا اورنیٹو کے لیے مطالبات کی ایک فہرست پیش کی ۔اس کے بعد روس آیندہ بدھ کو نیٹو کے تمام 30 رکن ممالک کے نمایندوں سے ملاقات کرے گا۔یہ جولائی 2019 کے بعد اس طرح کاپہلا ٹاکرا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں