صدر طیب ایردوان 102

ترکیہ کے صدر طیب ایردوان کا روان ماہ پاکستان آنے کا امکان

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن )ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کا رواں ماہ پاکستان کا دورہ متوقع ہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے حالیہ دورہ ترکیہ کے دوران ترکیہ کے صدر کو پاکستان دورے کی دعوت دی تھی ۔

وزرات تجارت کے ذرائع کے حوالے سے میڈیارپورٹ کے مطابق متعلقہ وزارتوں نے دورے کے دوران زیر بحث آنے والے ایجنڈے کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورت شروع کر دی ہے۔ ترکیہ کے صدر طیب ایردوان پاکستانی حکام سے ملاقاتوں کے دوران پاکستان میں کام کرنے والے اپنے تاجروں کو درپیش چیلنجز کو حل کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں