انقرہ(رپورٹںگ آن لائن)اسرائیلی وزیر خارجہ یسرائیل کاٹز نے شمالی اوقیانوس کے اتحاد (نیٹو)سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اتحاد میں ترکیہ کی رکنیت ختم کر دے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس مطالبے کے بعد انقرہ اور تل ابیب کے درمیان تعلقات مزید کشیدہ ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ ترکیہ کے صدر ایردوآن کی جانب سے اسرائیل پر حملے کی دھمکیوں اور سنگین خطاب کی روشنی میں (اسرائیلی)وزیر خارجہ یسرائیل کاٹز نے اپنے سفارت کاروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ شمالی اوقیانوس ے اتحاد کے تمام ارکان کے ساتھ فوری رابطہ کر کے ترکیہ کی مذمت پر زور دیں اور اسے اتحاد سے نکالنے کا مطالبہ کریں۔اسرائیل کا یہ موقف ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن کے اتوار کے روز دیے گئے بیان کے جواب میں سامنے آیا ہے۔
