زلزلہ، ترکیہ

ترکیہ اورشام میں 6 فروری کے زلزلے میں 50 ہزار سے زیادہ ہلاکتوں کی تصدیق

انقرہ (رپورٹنگ آن لائن)ترکیہ اور شام میں چھے فروری کو آنے والے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں اب تک 50 ہزارسے زیادہ افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق ہوگئی ہے۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق شام میں ہلاکتوں میں صدربشارالاسد کی حکومت اور حزبِ اختلاف کے کنٹرول والے علاقوں کے اعداد و شماربھی شامل ہیں۔

تباہ کن زلزلے کے بعد شام بھر میں مجموعی طور پر 5,951 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ترکیہ میں 44،374 افراد کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔