صدر عارف علوی

ترقی پذیر ممالک جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کر کے تعلیم کے نظام کو بہتر بنا سکتے ہیں،صدر عارف علوی

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ ترقی پذیر ممالک جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کر کے تعلیم کے نظام کو بہتر بنا سکتے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہاکہ ترقی پذیر ممالک جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کر کے تعلیم کے نظام کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کورونا کے باعث تعلیم کے لئے جدید مواصلاتی ذرائع سے استفادہ کیا گیا،نیا دور آ رہا ہے جس میں انفارمیشن لامحدود ہو گی۔

انہوںنے کہاکہ انفارمیشن اس قدر بڑھ گئی ہے کہ انسان بغیر ٹیکنالوجی کے اس کا تجزیہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ صدر مملکت نے کہاکہ ٹیکنالوجی کے باعث باہمی رابطے زیادہ بہتر ہوئے اور دنیا گلوبل ورلڈ کی شکل اختیار کر گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے باعث جدت کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے،دور جدید میں ڈیٹا سکیورٹی کے چیلنجز کا سامنا ہے۔ صدر مملکت نے کہاکہ مستقبل میں فیصلہ سازی کے عمل میں ڈیٹا کے تجزیے کا اہم کردار ہو گا،جن ملکوں نے ترقی کی ہے ان کا انحصار ٹیکنالوجی پر زیادہ ہے۔