نیئر بخاری

ترجمان پاک فوج کے بیان کے بعد عمران خان کا جھوٹ کھل کر سامنے آ چکا ہے، نیئر بخاری

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے کہاہے کہ ترجمان پاک فوج کے بیان کے بعد عمران خان کا جھوٹ کھل کر سامنے آ چکا ہے۔ اپنے بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ پاک فوج کے آئینی کردار کو سراہتے ہیں، ترجمان پاک فوج کے بیان کے بعد عمران خان کا جھوٹ کھل کر سامنے آ چکا ہے۔

انہوںنے کہاکہ ترجمان پاک فوج کی جانب سے جو سوالات اٹھائے گئے ہیں وہ انتہائی اہم ہیں،اب عمران خان سامنے آکر ان سوالات کے جوابات دیں یا اعتراف کرلیں۔ انہوںنے کہاکہ ایک جھوٹا اور بے بنیاد بیانیہ بناکر عوام کو گمراہ کیا گیا،عمران خان کے جھوٹے بیانیئے کی حقیقت اب کھل کر سامنے آ چکی ہے۔ انہوںنے کہاکہ واضح ہوگیا کہ اقتدار کی خاطر اداروں کو غیر آئینی اور غیر جمہوری اقدامات کے لئے دبائوڈالا گیا،اداروں کی جانب سے غیر آئینی اقدام پر ساتھ نہ دینے پر انہیں متنازعہ بنانے کے لئے ایک جھوٹا بیانیہ بنایا گیا۔