براہ راست

ترجمان(ن) لیگ کی پارٹی رہنماﺅں کے براہ راست سپیکر قومی اسمبلی کو استعفے جمع کرانے کی تردید

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پارٹی رہنماوں کے براہ راست سپیکر قومی اسمبلی کو استعفے جمع کرانے کی تردید کر دی ، جمعرات کو اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ مرتضی جاوید عباسی اور محمد سجاد کے سپیکر قومی اسمبلی کو براہ راست استعفے جمع کرانے کی خبر غلط ہے دونوں رہنماوں نے اپنے استعفے پارٹی کے صوبائی صدر کو جمع کرائے تھے ،

خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے یہ استعفے پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ کو بھجوادئیے ہیں،دونوں ارکان کے براہ راست سپیکر قومی اسمبلی کو استعفے دینے اور انہیں تصدیق کے لئے بلانے کی خبر حقائق کے برعکس ہے ،میڈیا سے درخواست ہے کہ پارٹی کی مرکزی ترجمان سے تصدیق کے بغیر ایسی خبریں نہ چلائی جائیں۔