مریم اورنگزیب 197

تحریک کو کنٹینر نہیں روک سکتے، 16 اکتوبر کا جلسہ ضرور ہوگا، مریم اورنگزیب

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے 16 اکتوبر کو ہر حال میں گوجرانوالہ جلسہ کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب ووٹ کو عزت دو، تحریک کو کنٹینر نہیں روک سکتے، 16 اکتوبر کا جلسہ تو ضرور ہوگا۔

ترجمان مسلم لیگ(ن)مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا حکومت جتنا چاہے، پولیس گردی کرے، جتنا چاہے، کنٹینر گردی کرے مگر 16 اکتوبر کا جلسہ ضرور ہوگا۔

انہوں نے کہا عمران صاحب! گرفتاریاں کریں یا کنٹینرز کے پیچھے چھپیں، وہ سن لیں آٹا، چینی، گیس بجلی کے ستائے عوام کو کنٹینر نہیں روک سکتے، عوام آٹا، چینی، دوائی چوروں کا ہر کنٹینر عبور کرے گی، کرائے کے ترجمان جتنا چاہیں ماتم کریں، عمران صاحب گھر جانے کی تیاری کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں