خادم حسین رضوی

تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ مینار پاکستان گراﺅنڈ میں ادا کر دی گئی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ مینار پاکستان گراﺅنڈ میں ادا کر دی گئی۔علامہ خادم حسین رضوی کا جسد خاکی یتیم خانہ چوک سے مینار پاکستان کی جانب لے جایا گیا جہاں گراﺅنڈ میں ایک لاکھ سے زائد افراد موجود تھے جو جنازے میں شرکت کے لیے ملک بھر سے آئے تھے۔
نماز جنازہ
علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ ان کے استاد نے پڑھائی جبکہ مینار پاکستان گراﺅنڈ میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔لاہور میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھی گئی تھی جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل سخت کر دیا گیا تھا۔
نماز جنازہ
ایک ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات رہے، 03ایس پیز، 14ڈی ایس پیز، 31ایس ایچ اوز، 116اپر سب انسپکٹرز نے فرائض سر انجام دئیے۔ واضح رہے کہ تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی)کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی جمعرات کو قضائے الہی سے انتقال کر گئے تھے۔