تحریک لبیک

تحریک لبیک کے خلاف 577 مقدمات درج، 55سو گرفتار

شہبازاکمل جندران۔۔۔

تحریک لبیک پاکستان کے خلاف 4 برسوں میں 2018 سے 2021تک مجموعی طورپر 577 مقدمات درج کئے گئے جن میں 5 ہزار 533افراد کو گرفتار کیا گیا۔

2018میں ٹی ایل پی کے خلاف 143 مقدمات 2019 میں 18،مقدمات، 2020 میں 12 مقدمات جبکہ 2021 میں 404 مقدمات درج کیے گئے۔

اسی عرصے میں پولیس اور ٹی ایل پی کے مابین جھڑپوں میں 6 پولیس اہلکار شہید ہوئے۔

شہید ہونے والے پولیس اہکاروں میں گوجرانوالہ کے کانسٹیبل عدنان احسن اور لاہور کے کااے ایس آئی ابوبکر یکم نومبر 2021 کو شہید ہوئے اسی طرح قصور کا کانسٹیبل غلام رسول 28 اکتوبر کو اور اے ایس آئی محمد اکبر 27 اکتوبر 2021 کو جبکہ لاہور کے کانسٹیبل خالدجاوید 22 اکتوبر کو شہید ہوئے۔