کراچی/اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوچکی اعلان ابھی باقی ہے، ہفتہ کو اپنے جاری کردہ بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ کٹھ پتلی کے اقتدار کے چند دن رہ گئے ہیں،
عمران خان کی زبان ان کی ذہنی کیفیت کا پتہ دیتی ہے، چور دروازے سے اقتدار میں آنے والے کو دھکے دیکر باہر نکالا جاتا ہے، عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوچکی اعلان ابھی باقی ہے، عوام کے سامنے آمر پرویز مشرف نہیں ٹک سکے کٹھ پتلی کیا چیز ہے۔